ارنا نے یمن کی "المسیرہ" ویب سائٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ یمن کی پہلی کارروائی میں صہیونی دشمن کے ساتھ تعاون کرنے والی کمپنی سے تعلق رکھنے والے تیل بردار بحری جہاز "SOUNION" پر یمنی مسلح افواج نے بحیرہ احمر میں حملہ کیا ہے جو اب سمندر میں ڈوب رہا ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق دوسری کارروائی میں "Sw North Wind I" نامی بحری جہاز کو خلیج عدن اور بحیرہ احمر میں نشانہ بنایا گیا جس کا تعلق بھی صیہونی حکومت سے وابستہ ایک کمپنی سے ہے۔
مذکورہ دونوں کارروائیاں یمن کی مسلح ا فواج کے ڈرون اور میزائل یونٹ کے جوانوں نے انجام دی ہیں۔
یمنی مسلح افواج نے اس بات پر زور دیا کہ وہ غزہ کے خلاف جنگ بند ہونے اور ناکہ بندی خاتمے تک یہ کارروائیاں جاری رکھیں گے۔
ارنا کے مطابق گذشتہ مہینوں کے دوران فلسطینی عوام کی مزاحمت کی حمایت میں یمنی فوج نے بحیرہ احمر اور آبنائے باب المندب سے گزرنے والے غاصب متعدد اسرائیلی بحری جہازوں یا قابضین کے لیے سامان اور تیل لے جانے والے جہازوں کو نشانہ بنایا ہے۔
یمنی فوج کے دستوں نے عہد کیا ہے کہ جب تک صیہونی حکومت غزہ پر اپنے حملے بند نہیں کرتی اس وقت تک اس حکومت کے جہازوں یا بحیرہ احمر سے اسرائیل کے لیے جانے والے بحری جہازوں پر حملے جاری رکھیں گے۔
آپ کا تبصرہ